اینڈرائیڈ فون میں جگہ کیسے خالی کریں

فون کی میموری بھر جائے تو یہ قدم فوراً جگہ خالی کرتے ہیں۔

  1. Files by Google ایپ کھولیں اور Clean ٹیب میں فالتو فائلیں صاف کریں۔
  2. واٹس ایپ > Settings > Storage and data > Manage storage میں بڑی ویڈیوز اور فارورڈ کی ہوئی فائلیں ہٹائیں۔
  3. گوگل فوٹوز میں بیک اپ کے بعد "Free up space" استعمال کریں۔
  4. Settings > Apps میں بڑی ایپس کا Clear cache کریں (Clear data نہیں، ورنہ لاگ ان ختم ہو جائے گا)۔
  5. وہ ایپس اَن انسٹال کریں جو مہینوں سے استعمال نہیں کیں۔

واٹس ایپ میں "Media visibility" بند کرنے سے ہر تصویر گیلری میں محفوظ نہیں ہوتی۔