ونڈوز کی بوٹ ایبل یو ایس بی کیسے بنائیں
نئی ونڈوز انسٹال کرنے کے لیے کم از کم 8 جی بی کی یو ایس بی چاہیے۔ اس پر موجود سب کچھ مٹ جائے گا۔
- مائیکروسافٹ کی آفیشل ویب سائٹ سے ونڈوز 11 کی ISO فائل ڈاؤن لوڈ کریں (ہمارے Windows & Office صفحے پر لنک ہے)۔
- Rufus کھولیں اور Device میں اپنی یو ایس بی چنیں۔
- SELECT دبا کر ISO فائل چنیں۔
- Partition scheme کو GPT رہنے دیں (نئے کمپیوٹرز کے لیے)۔
- START دبائیں اور ختم ہونے کا انتظار کریں۔
- کمپیوٹر شروع کرتے وقت بوٹ مینو کی (جیسے F12، F9 یا Esc) دبا کر یو ایس بی چنیں۔
ایکٹیویٹر یا ترمیم شدہ ونڈوز کبھی استعمال نہ کریں، ان میں اکثر وائرس ہوتے ہیں۔