وی ایل سی میں سب ٹائٹل کیسے لگائیں

وی ایل سی میں فلم کے ساتھ سب ٹائٹل لگانا بہت آسان ہے۔

  1. سب ٹائٹل فائل (.srt) کا نام بالکل ویڈیو جیسا رکھیں اور دونوں ایک فولڈر میں رکھیں۔ وی ایل سی خود سب ٹائٹل لگا دے گا۔
  2. یا ویڈیو چلاتے ہوئے .srt فائل کو کھینچ کر وی ایل سی کی ونڈو پر چھوڑ دیں۔
  3. یا مینو میں Subtitle > Add Subtitle File چنیں۔
  4. سب ٹائٹل آگے پیچھے ہو تو H اور G بٹن سے ٹائمنگ ٹھیک کریں۔
  5. سب ٹائٹل بدلنے کے لیے V دبائیں۔

اردو سب ٹائٹل ٹوٹے دکھیں تو Tools > Preferences > Subtitles میں Default encoding کو UTF-8 کریں۔