ونڈوز میں اسکرین شاٹ کیسے لیں

ونڈوز میں اسکرین شاٹ لینے کے لیے کسی اضافی پروگرام کی ضرورت نہیں۔

  1. اسکرین کا کوئی حصہ: Windows + Shift + S دبائیں اور ماؤس سے حصہ چنیں۔
  2. تصویر کاپی ہو جاتی ہے: واٹس ایپ یا ورڈ میں Ctrl + V سے لگائیں۔
  3. نیچے کونے میں آنے والی اطلاع پر کلک کریں تو اسنیپنگ ٹول میں اس پر لکھ بھی سکتے ہیں اور محفوظ کر سکتے ہیں۔
  4. پوری اسکرین فوراً محفوظ: Windows + Print Screen دبائیں۔ تصویر Pictures > Screenshots میں ملے گی۔
  5. اسکرین ریکارڈنگ کے لیے اسنیپنگ ٹول میں ویڈیو کیمرے کا نشان چنیں۔

لیپ ٹاپ پر Print Screen بٹن پر اکثر PrtSc لکھا ہوتا ہے اور کبھی Fn کے ساتھ دبانا پڑتا ہے۔